نئی دہلی،31دسمبر(ایجنسی) نائب صدر جمہوریہ ہند ایم حامد انصاری نے نئے سال 2016 کی آمد کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اپنے پیغام میں نائب صدر
جمہوریہ نے کہا " نئے سال 2016 کی آمد کے موقع پر میں اپنے سبھی شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں" ۔
اس خوشی کے موقع پر آئیے ہم ایک پُر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر اور سماجی ہم آہنگی کے لئے اپنی عہد بندی کا مجموعی طور پر عزم کریں۔